’’ دعائیں ‘‘

دعا کی اہمیت

پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے

اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃ

تَرجَمہ: : دعا عبادت کا مغز ہے

دعا مومن کا ہتھیار ہے

پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے

’’ اَلدُّعَاءُسِلَاحُ الْمُؤْٔمِنِ وَعِمَادُ الدِّیْنِ وَ نُوْرُ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ

تَرجَمہ: دعامومن کا ہتھیار، دین کا ستون اور آسمان وزمین کا نور ہے

ایک اور حدیث پاک میں ارشادفرمایا: ’’ کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤ ں جو تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دے اور تمہارا رزق وسیع کر دے، رات دن اللّٰہ پاک سے دعا مانگتے رہو کہ دعا مومن کا ہتھیار ہے‘‘۔

دعادافع بلا ہے

مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کا فرمان مشکبارہے: ’’بَلا اترتی ہے پھر دعا اُس سے جاملتی ہے پھر دونوں قیامت تک جھگڑا کرتی رہتی ہیں ، یعنی دعا اُس ’’ بَلا ‘‘کو اترنے نہیں دیتی۔

عبادات میں دعا کا مقام

حضرت ابوذَرغِفَاری رَضِیَ اللہ عَنْہُ ارشاد فرماتے ہیں : ’’ عبادات میں دعا کی وہی حیثیت ہے جو کھانے میں نمک کی۔ ‘‘(مصنف ابن ابی شیبۃ ج۷ ص۴۰حدیث۴)

دعا کے تین فائدے

اللہ پاک کے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ارشاد فرماتے ہیں : ’’جو مسلمان ایسی دُعا کرے جس میں گناہ اور قطع رحمی کی کوئی بات شامل نہ ہو تو اللہ پاک اُسے تین چیزوں میں سے کوئی ایک ضرور عطا فرماتا ہے: یا {1} اُس کی دُعا کا نتیجہ جلد ہی اس کی زندگی میں ظاہر ہوجاتا ہے، یا {2} اللہ پاک کوئی مصیبت اس بندے سے دُورفرمادیتا ہے، یا {3} اُس کیلئے آخِرت میں بھلائی جمع کی جاتی ہے۔ ‘‘(المستدرک للحاکم ج۲ص۱۶۳حدیث ۱۸۵۹) ایک اور روایت میں ہے کہ ’’بندہ(جب آخِرت میں اپنی دعاؤ ں کا ثواب دیکھے گاجو دنیا میں مُسْتَجاب (یعنی مَقبول ) نہ ہوئی تھیں تو) تمنّا کرے گا،کاش ! دنیا میں میری کوئی دعا قَبول نہ ہوتی ۔ ‘‘(المستدرک للحاکم ج۲ص۱۶۵ حدیث ۱۸۶۲) اِسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! دُعارائِگاں تو جاتی ہی نہیں ، اِس کا دنیا میں اگر اثر ظاہر نہ بھی ہو تو آخِرت میں اَجر و ثواب مِل ہی جائے گا لہٰذا دُعامیں سُستی کرنا مناسب نہیں ۔

جنازہ دیکھ کر پڑھئے

سُبْحٰنَ الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ

: وہ ذات پاک ہے جوزندہ ہے اُسے کبھی موت نہیں آئے گی۔


قبرستان میں داخل ہوتے وقت کی دعا

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَآ اَھْلَ الْقَبُوْرِ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَا وَ نَحْنُ بِالْاَثَرِ

: اے قبر والو! تم پر سلام ہو، اللّٰہ تعالٰی ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے اور تم ہم سے پہلے پہنچ گئے اور ہم پیچھے آنے والے ہیں ۔


قبر پر مٹی ڈالتے وقت کی دعا

مِنْهَا خَلَقْنٰكُمْ وَ فِیْهَا نُعِیْدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً اُخْرٰى

ہم نے زمین ہی سے تمہیں بنایا اور اسی میں تمہیں پھر لے جائیں گے اور اسی سے تمہیں دوبارہ نکالیں گے۔


بیت الخلامیں داخل ہونے سے پہلے کی دُعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ

اے اللہ ! میں ناپاک جن اور جنیوں سے تیری پناہ مانگتاہوں


بیت الخلا سے باہر آنے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْ

اللّٰہ پاک کاشکرہے جس نے مجھ سے اذیت دورکی اورمجھے عافیت دی۔


شیطان سے بچنے کا عمل

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَذْھَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْلَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ وَ ہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ

: اللّٰہ پاک کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اس کے لئے ملک وحمد ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے: جس نے یہ کلمات دن میں سو بار کہے تواس کایہ عمل دس غلام آزادکرنے کے برابر ہوگااوراس کے نامۂ اعمال میں سو نیکیاں لکھی جائینگی اوراس کے سوگناہ معاف کردیئے جائیں گے اوریہ کلمات اس دن شام تک شیطان سے اس کی حفاظت کریں گے اورکوئی شخص اس سے بہترعمل لے کر نہیں آئے گامگروہ جس نے اس سے زیادہ یہ عمل کیا۔


لباس پہنتے وقت کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَ رَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَ لَا قُوَّۃٍ

تمام خوبیاں اللّٰہ پاک کے لئے جس نے مجھے یہ (کپڑا) پہنایا اور بغیر میری قوت و طاقت کے مجھے یہ عطاکیا۔


سرمہ لگاتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ

یا الٰہی! مجھے سننے اور دیکھنے سے بہرہ مند(فائدہ اٹھانے والا) کر


مسلمان کو ہنستا دیکھ کر پڑھنے کی دعا

اَضْحَکَ اللّٰہُ سِنَّکَ

اللہ پاک تجھے ہنستارکھے


عطر لگا کر دینے کی دعا

عَطَّرَ اللّٰہُ اَیَّامَکَ

اللّٰہ پاک تیری زندگی کومُعَطَّر کرے۔


آبِ زم زم پیتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَسْئَـلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا وَّاسِعًا وَّ شِفَائً مِّنْ کُلِّ دَائٍ

اے اللہ ! میں تجھ سے علمِ نافع کااوررزق کی کشادگی کااورہر بیماری سے شفایابی کاسوال کرتاہوں ۔


مسجدمیں داخل ہونے کی دعا

اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْٓ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ

اے اللہ ! مجھ پر اپنے رحمت کے دروازے کھول دے


مسجد سے نکلتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَـلُکَ مِنْ فَضْلِکَ

اے اللہ ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتاہوں


مجلس کے اختتام پر پڑھنے والی دعا

حضرتِ سیدنا عبد اللّٰہ بن عَمْرو بن عاص رَضِیَ اللہ عَنْہُ فرماتے ہیں : جو یہ دعا کسی مجلس سے اُٹھتے وقت تین مرتبہ پڑھے تو اسکی خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور جو مجلسِ خیر و مجلسِ ذِکْر میں پڑھے تو اُس کیلئے خیر(یعنی بھلائی) پر مُہر لگا دی جائے گی۔وہ دعا یہ ہے

سُبْحٰنَکَ اللّٰہُمَّ وَ بِحَمْدِکَ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا ٓ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ ِالَیْکَ

تیری ذات پاک ہے اور اے اللّٰہ! تیرے ہی لئے تمام خوبیاں ہیں ، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تجھ سے بخشش چاہتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں


بازار میں داخل ہوتے وقت کی دعا

لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَ ھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ

اللہ پاک کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اسی کے لئے بادشاہی اور اسی کے لئے حمد ہے وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ زندہ ہے جسے موت نہیں ، تمام بھلائیاں اسی کے دستِ قدرت میں ہیں اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔

اللہ پاک اس (دعا کے پڑھنے والے) کیلئے دس لاکھ نیکیاں لکھتا ہے اور اس کے دس لاکھ گناہ مٹاتا ہے اور اس کے دس لاکھ درجے بلند کرتا ہے اور اس کے لئے جنت میں گھر بناتا ہے ۔ (مراٰۃ المناجیح ج۴ ص۳۹)


بازارمیں نقصان نہ ہو بلکہ فائدہ ہو

بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَـلُکَ خَیْرَ ھٰذِہِ السُّوْقِ وَ خَیْرَ مَا فِیْھَاوَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّھَا وَ شَرِّ مَا فِیْھَا اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُ بِکَ اَنْ اُصِیْبَ فِیْہَا یَمِیْنًا فَاجِرَۃً اَوْ صَفْقَۃً خَاسِرَۃً

اللہ پاک کے نام سے ، اے اللہ! میں تجھ سے اس بازار اور جو کچھ اس میں ہے اسکی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس بازار اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ، اے اللہ !میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں جھوٹی قسم کا مرتکب ہوں یا میں خسارے والا سودا کرو
اِس دعا کی برکت سے اِنْ شَاءَ اللہ !بازار میں خوب نفع ہو گا اور کوئی گھاٹا نہیں ہوگا اس دُعا کو حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےپڑھا ہے۔


کھانے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَطْعَمَنَا وَ سَقَانَا وَ جَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ

اللہ پاک کا شکر ہے جس نے ہمیں کھلایا، پلایا اورہمیں مسلمان بنایا


کسی نے کھلایا ہو تو یہ دعا بھی پڑھئے

اَللّٰہُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِیْ وَاسْقِ مَنْ سَقَانِیْ

اے اللہ ! تواُس کو ِکھلاجس نے مجھے ِکھلایا اور اُس کو پِلاجس نے مجھے پِلایا۔


آئینہ دیکھتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ اَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ

یااللّٰہ! تو نے میری صورت تواچھی بنائی ہے میرے اخلاق بھی اچھے کر دے


چھینک آنے پر دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں


چھینک کا جواب دینے والے کے لئے دعا

یَغْفِرُ اللّٰہُ لَنَا وَ لَکُمْ

اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے۔


ادائے قرض کی دعا

اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ

اے اللہ ! مجھے حلال رزق عطافرما کرحرام سے بچا اور اپنے فضل وکرم سے اپنے سواغیروں سے بے نیازکردے
یہ دعا تیر بہدف نسخہ ہے اگر ہر مسلمان ہمیشہ ہی یہ دُعا ہر نماز کے بعد ضرور ایک بار پڑھ لیا کرے اِنْ شَاءَ اللہ قرض و ظلم سے محفوظ رہے گا۔


غیبت سے بچنے کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ

تو اللہ پاک تم پرایک فرشتہ مقررفرمادے گاجوتم کوغیبت سے باز رکھے گا اور جب مجلس سے اٹھوتوکہو:بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ تووہ فرشتہ لوگوں کوتمہاری غیبت کرنے سے بازرکھے گا۔


دودھ پینے کے بعد کی دعا

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَ زِدْنَا مِنْہُ

یا اللہ !ہمارے لئے اس(دودھ) میں برکت دے اورہمیں اس سے زیادہ عنایت فرما۔


سواری پر سوار ہوتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہ

اللہ پاک کے نام سے(سوارہوتاہوں ) ۔


سواری پراطمینان سے بیٹھ جانے پر دُعا

سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَ مَا كُنَّا لَهٗ مُقْرِنِیْنَ وَ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ

سب خوبیاں اللہ پاک کو، پاکی ہے اسے جس نے اس سواری کوہمارے بس میں کردیا اوریہ ہمارے بوتے (طاقت)کی نہ تھی اوربیشک ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے


گھر میں داخل ہوتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَـلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا

اے اللہ ! میں تجھ سے داخل ہونے اور باہر جانے کی بھلائی طلب کرتا ہوں ۔ اللہ پاک کے نام سے ہم اندر آئے اور اللہ پاک کے نام سے ہم باہرنکلے اور ہم نے اپنے رب یعنی اللہ پاک پر بھروسا کیا۔


گھر سے نکلتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ

اللہ پاک کے نام سے، میں نے اللہ پاک پر بھروسا کیا،گناہ سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ پاک ہی کی طرف سے ہے۔


سوتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَ اَحْیَا

اے اللہ ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتاہوں (یعنی سوتا اور جاگتا ہوں )


نیند سے بیدار ہونے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَ اِلَیْہِ النُّشُوْرُ

تمام تعریفیں اللہ پاک کیلئے جس نے ہمیں موت(نیند) کے بعد حیات (بیداری) عطا فرمائی اورہمیں اسی کی طرف لوٹناہے


جل جانے پر پڑھنے کی دعا

اَذْھِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ اِشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شَافِیْ اِلَّا ٓ اَنْتَ

اے تمام لوگوں کے ربّ! تکلیف دور فرما ، شِفا دے تو ہی شفا دینے والا ہے تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں


سانپ، بچھو وغیرہ موذیات سے پناہ کی دعا

اَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّآمَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ

میں اللہ پاک کے پورے اور کامل کلمات کے ساتھ مخلوق کے شر سے پناہ لیتا ہوں ۔
آدھی رات ڈھلے سے سورج کی کرن چمکنے تک صبح ہے،اس بیچ میں جس وقت اس دعا کو پڑھ لے گا صبح میں پڑھنا ہو گا،یوں ہی دو پہر ڈھلنے سے غروبِ آفتاب تک شام ہے


سخت خطرے کے وقت کی دُعا

اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَ اٰمِنْ رَوْعَاتِنَا

یاالٰہی! ہماری پردہ داری فرما اور ہماری گھبراہٹ کو بے خوفی و اطمینان سے بدل دے۔


عیادت کرتے وقت کی دُعا

لَا بَأْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَاءَ اللّٰہُ

کوئی حرج کی بات نہیں اِنْ شَاءَ اللہ ! یہ مرض گناہوں سے پاک کرنے والا ہے


اَسْئَـلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ

: میں عظمت والے اللہ سے سوال کرتا ہوں جو عرشِ عظیم کا مالک ہے کہ وہ تجھے شفا دے۔

وسعتِ رزق

یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ

پانچ سو بار اول وآخر درود شریف 11،11بار، بعد نما زعشاقبلہ رو باوضو ننگے سر ایسی جگہ کہ سراورآسمان کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو،یہاں تک کہ سر پر ٹوپی بھی نہ ہو پڑھا کریں ۔


بالغ مرد و عورت کے جنازہ کی دعا

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَ شَاھِدِنَا وَ غَائِبِنَا وَ صَغِیْرِنَا وَ کَبِیْرِنَا وَ ذَکَرِنَا وَ اُنْثٰـنَا ط اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَـہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْـلَامِ وَ مَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ

: الٰہی! بخش دے ہمارے ہرزندہ کو اور ہمارے ہرفوت شدہ کو اور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غائب کو اور ہمارے ہر چھوٹے کو اور ہمارے ہر بڑے کو اور ہمارے ہر مرد کو اور ہماری ہر عورت کو ۔ الٰہی! توہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو موت دے تو اس کو ایمان پر موت دے


نابالغ لڑکے کے جنازہ کی دعا

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّ اجْعَلْہُ لَـنَـآ اَجْرًا وَّ ذُخْرًا وَّ اجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَّ مُشَفَّعًا

الٰہی! اس(لڑکے) کوہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والا بنادے اور اس کو ہمارے لئے اجر(کا مو جِب)اوروقت پر کام آنے والا بنادے اور اس کو ہماری سفارش کرنے والا بنا دے اور وہ جس کی سفارش منظور ہوجائے۔


نابالغ لڑکی کے جنازہ کی دعا

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہَا لَنَا فَرَطًا وَّ اجْعَلْہَا لَـنَـآ اَجْرًا وَّ ذُخْرًا وَّ اجْعَلْہَا لَنَا شَافِعۃً وَّ مُشَفَّعَۃً

: الٰہی! اس (لڑکی) کوہمارے لئے آگے پہنچ کر سامان کرنے والی بنادے اور اس کو ہمارے لئے اجر(کی مو جِب)اوروقت پر کام آنے والی بنادے اور اس کو ہمارے لئے سفارش کرنے والی بنا دے اور وہ جسکی سفارش منظور ہوجائے۔