تکبیر
اللہُ اَ کْبَر ط
تَرجَمہ اللہ پاک سب سے بڑا ہے
ثنا
سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَ لَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ ط
تَرجَمہ: اے اللہ تو پاک ہے اور میں تیری حمد کرتا ہوں ، تیرا نام بَرَکت والا ہےاور تیری بزرگی بہت بڑی ہے اور تیرے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں ۔
تعوُّذ
اَ عُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم
تَرجَمہ: میں اللہ پاک کی پناہ میں آتاہوں شیطان مردود سے ۔
تَسمِیَہ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
تَرجَمہ: اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔
سورۃ ُالفاتِحہ
اَلۡحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیۡنَۙ﴿۱﴾ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِۙ﴿۲﴾ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیۡنِؕ﴿۳﴾ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیۡنُؕ﴿۴﴾ اِہۡدِ نَا الصِّرٰطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَۙ﴿۵﴾ صِرٰطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ۬ۙ۬ غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمْ وَلَا الضَّآلِّیۡنَ٪﴿۷﴾
ترجمہ کنز الالعرفان : سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہان والوں کاپالنے والا ہے۔بہت مہربان رحمت والا۔جزا کے دن(یعنی قیامت) کامالک۔ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے احسان کیانہ کہ ان کا راستہ جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا۔
سورۃ ُالفیل
اَلَمْ تَرَ کَیۡفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصْحٰبِ الْفِیۡلِ ؕ﴿۱﴾اَلَمْ یَجْعَلْ کَیۡدَہُمْ فِیۡ تَضْلِیۡلٍ ۙ﴿۲﴾ وَّ اَرْسَلَ عَلَیۡہِمْ طَیۡرًا اَبَابِیۡلَ ۙ﴿۳﴾ تَرْمِیۡہِمۡ بِحِجَارَۃٍ مِّنۡ سِجِّیۡلٍ ﴿۴﴾۪ۙفَجَعَلَہُمْ کَعَصْفٍ مَّاۡکُوۡلٍ
ترجمہ کنز الالعرفان : کیا تم نے نہ دیکھا کہ تمہارے رب نے ان ہاتھی والوں کا کیا حال کیا؟کیا اس نے ان کے مکرو فریب(یعنی دھوکے) کو تباہی میں نہ ڈالا۔اور ان پر فوج در فوج پرندے بھیجے۔جو انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے تھے ۔تو انہیں جانوروں کے کھائے ہوئے بھوسے کی طرح کردیا۔
سورۃ ُالقریش
لِاِیۡلٰفِ قُرَیۡشٍ ۙ﴿۱﴾ اٖلٰفِہِمْ رِحْلَۃَ الشِّتَآءِ وَ الصَّیۡفِ ۚ﴿۲﴾ فَلْیَعْبُدُوۡا رَبَّ ہٰذَا الْبَیۡتِ ۙ﴿۳﴾ الَّذِیۡۤ اَطْعَمَہُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍ ۬ۙ وَّ اٰمَنَہُمۡ مِّنْ خَوْفٍ ٪﴿۴﴾
ترجمہ کنز الالعرفان: قریش کو مانوس کرنے کی وجہ سے۔ا نہیں سردی اور گرمی دونوں کے سفر سے مانوس کرنے کی وجہ سے۔ توانہیں اِس گھر کے رب کی عبادت کرنی چاہئے ۔جس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا اور انہیں خوف سے امن بخشا۔
سورۃ ُالماعون
اَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ یُکَذِّبُ بِالدِّیۡنِ ؕ﴿۱﴾فَذٰلِکَ الَّذِیۡ یَدُعُّ الْیَتِیۡمَ ۙ﴿۲﴾وَ لَا یَحُضُّ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْکِیۡنِ ؕ﴿۳﴾ فَوَیۡلٌ لِّلْمُصَلِّیۡنَ ۙ﴿۴﴾ الَّذِیۡنَ ہُمْ عَنۡ صَلَاتِہِمْ سَاہُوۡنَ ۙ﴿۵﴾ الَّذِیۡنَ ہُمْ یُرَآءُوۡنَ ۙ﴿۶﴾ وَ یَمْنَعُوۡنَ الْمَاعُوۡنَ ٪﴿۷﴾
ترجمہ کنز الالعرفان کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے۔ پھر وہ ایسا ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔ اور مسکین کو کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتا۔ تو ان نمازیوں کے لئے خرابی ہے۔جو اپنی نماز سے غافل ہیں ۔ وہ جو دکھاوا کرتے ہیں ۔ اور برتنے کی معمولی چیزیں بھی نہیں دیتے۔
سورۃ ُالکوثر :
اِنَّاۤ اَعْطَیۡنٰکَ الْکَوْثَرَ ؕ﴿۱﴾ فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انْحَرْ ؕ﴿۲﴾ اِنَّ شَانِئَکَ ہُوَ الْاَبْتَرُ ٪﴿۳﴾
ترجمہ کنز الالعرفان: اے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں ۔تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔ بیشک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے۔
سورۃ ُالکافرون
قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ ۙ﴿۱﴾ لَاۤ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوۡنَ ۙ﴿۲﴾ وَ لَاۤ اَنۡتُمْ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعْبُدُ ۚ﴿۳﴾ وَ لَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدۡتُّمْ ۙ﴿۴﴾ وَ لَاۤ اَنۡتُمْ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعْبُدُ ؕ﴿۵﴾ لَکُمْ دِیۡنُکُمْ وَلِیَ دِیۡنِ ٪﴿۶﴾
ترجمہ کنز الالعرفان: تم فرماؤ! اے کافرو!۔میں ان کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم پوجتے ہو۔اور تم اس کی عبادت کرنے والے نہیں جس کی میں عبادت کرتا ہوں ۔اور نہ میں اس کی عبادت کروں گا جسے تم نے پوجا ۔اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں ۔تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے۔
سورۃ ُالنصر
اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللہِ وَ الْفَتْحُ ۙ﴿۱﴾ وَ رَاَیۡتَ النَّاسَ یَدْخُلُوۡنَ فِیۡ دِیۡنِ اللہِ اَفْوَاجًا ۙ﴿۲﴾ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَ اسْتَغْفِرْہُ ؕؔ اِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا
ترجمہ کنز الالعرفان: جب اللّٰہ کی مدد اور فتح آئے گی۔ اور ت م لوگوں کو دیکھو کہ اللّٰہ کے دین میں فوج درفوج داخل ہو رہے ہیں ۔تو اپنے رب کی تعریف کرتے ہوئے اس کی پاکی بیان کرو اور اس سے بخشش چاہو، بیشک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔
سورۃ ُاللَّھَب
تَبَّتْ یَدَاۤ اَبِیۡ لَہَبٍ وَّ تَبَّ ؕ﴿۱﴾ مَاۤ اَغْنٰی عَنْہُ مَالُہٗ وَ مَا کَسَبَ ؕ﴿۲﴾ سَیَصْلٰی نَارًا ذَاتَ لَہَبٍ ﴿۳﴾ۚۙوَّ امْرَاَتُہٗ ؕ حَمَّالَۃَ الْحَطَبِ ۚ﴿۴﴾ فِیۡ جِیۡدِہَا حَبْلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ
ترجمہ کنز الالعرفان: : ابولہب کے دونوں ہاتھ تباہ ہوجائیں اور وہ تباہ ہوہی گیا۔ اس کا مال اور اس کی کمائی اس کے کچھ کام نہ آئی۔ اب وہ شعلوں والی آگ میں داخل ہوگا۔اور اس کی بیوی لکڑیوں کا گٹھا اٹھانے والی ہے۔اس کے گلے میں کھجور کی چھال کی رسی ہے
سورۃ ُالاخلاص
قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ
ترجمہ کنز الالعرفان: تم فرماؤ: وہ اللّٰہ ایک ہے۔اللّٰہ بے نیاز ہے۔نہ اس نے کسی کو جنم دیا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔ اور کوئی اس کے برابر نہیں ۔
سورۃ ُالفلق
قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ۙ﴿۱﴾ مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَ ۙ﴿۲﴾ وَ مِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ۙ﴿۳﴾ وَ مِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ ۙ﴿۴﴾وَ مِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ
ترجمہ کنز الالعرفان: تم فرماؤ: میں صبح کے رب کی پناہ لیتا ہوں ۔اس کی تمام مخلوق کے شر سے۔اورسخت اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھاجائے۔اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکیں مارتی ہیں ۔اور حسد والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
سورۃ ُالناس
قُلْ اَعُوۡذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۙ﴿۱﴾ مَلِکِ النَّاسِ ۙ﴿۲﴾ اِلٰہِ النَّاسِ ۙ﴿۳﴾ مِنۡ شَرِّ الْوَسْوَاسِ ۬ۙ الْخَنَّاسِ﴿۴﴾۪ۙ الَّذِیۡ یُوَسْوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾ مِنَ الْجِنَّۃِ وَ النَّاسِ
ترجمہ کنز الالعرفان: : تم کہو: میں تمام لوگوں کے رب کی پناہ لیتا ہوں ۔ تمام لوگوں کا بادشاہ۔ تمام لوگوں کا معبود۔ بار بار وسوسے ڈالنے والے، چھپ جانے والے کے شر سے(پناہ لیتا ہوں )۔وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔ جنوں اورانسانوں میں سے۔
رُ کو ع کی تسبیح
سُبْحٰنَ رَ بِّیَ الْعَظِیْم
تَرجَمہ: اللہ پاک ہے میرا عظمت والاپروردگار۔
تَسمِیع
سَمِعَ اللہُُ لِمَنْ حَمِدَ ہ
تَرجَمہ: اللہ پاک نے اُس کی سُن لی جس نے اُس کی تعریف کی۔
تَحمِیْد
اَ للّٰھُمَّ رَ بَّنَا وَلَکَ الْحَمْد
تَرجَمہ: اے اللہ ! اے ہمارے مالک ! سب خوبیاں تیرے ہی لیے ہیں
سجدے کی تسبیح
سُبْحٰنَ رَ بِّیَ الْاَعْلٰی
تَرجَمہ: پاک ہے میراپروردگار سب سے بلند۔
جلسےکی تسبیح
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِی
تَرجَمہ: اے اللہ ! میری مغفرت فرما ‘‘کہہ لینا مُستحَب ہے
اَلتَّحِیَّات
اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَ الصَّلَوَاتُ وَ الطَّیِّبٰتُطاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ رَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَا تُہٗ ط اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْنَ ط اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓاِلٰـہَ اِلَّا اللہُ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہ ٗ ط
تَرجَمہ: تمام قَولی،فِعلی اورمالی عبادتیں اللہ پاک ہی کیلئے ہیں ۔سلام ہوآپ پراے نبی! اور اللہ پاک کی رَحمتیں اوربَرَکتیں ۔ سلا م ہوہم پر اور اللہ پاک کے نیک بندوں پر،میں گواہی دیتاہوں کہ اللہ پاک کے سوا کوئی معبود نہیں اورمیں گواہی دیتاہوں کہ محمد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ) اس کے بندے اور رسول ہیں۔
دُرُودِ ابراہیم
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِ نَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ط اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ط
تَرجَمہ: اے اللہ ! دُرود بھیج (ہمارے سردار ) محمد پر اوران کی آل پر جس طرح تُونے دُرُود بھیجا (سیِّدُنا) ابراہیم پر اورانکی آل پر،بے شک تو سَرا ہا ہوا بزرگ ہے ۔اے اللہ !برکت نازِل کر (ہمارے سردار ) محمد پر اور ان کی آل پرجس طرح تُو نے بَرَکت نازِل کی (سیِّدُنا) ابراہیم اورانکی آل پر، بے شک توسَراہا ہوا بزرگ ہے ۔
درود شریف کے بعددُعا
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ
تَرجَمہ: اے اللہ !اے رب ہمارے ! ہمیں دنیا میں بھلائی دے اورہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذابِ دوزخ سے بچا۔
سلام
اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ
تَرجَمہ: تم پر اللہ پاک کی طرف سے سلامتی اور رحمت ہو۔
دُعائے قُنوت
اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَ نَسْتَغْفِرُکَ وَ نُؤْمِنُ بِکَ وَ نَتَوَکَّلُ عَلَیْکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ وَ نَشْکُرُکَ وَ لَا نَکْفُرُکَ وَ نَخْلَعُ وَ نَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَط اللّٰھُمَّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ لَکَ نُصَلِّیْ وَنَسْجُدُ وَ اِ لَیکَ نَسْعٰی وَ نَحْفِدُ وَ نَرْجُوْا رَحْمَتَکَ وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌط
تَرجَمہ: اے اللہ ! ہم تجھ سے مدد چاہتے ہیں اور تجھ سے بخشش مانگتے ہیں اور تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ پر بھروسا رکھتے ہیں اور تیری بہت اچھی تعریف کرتے ہیں اور تیرا شکر کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے اور الگ کرتے اور چھوڑتے ہیں اس شخص کو جو تیری نا فرمانی کرے۔ اے اللہ ! ہم تیری ہی عبادت کرتے اور تیرے ہی لئے نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری ہی طرف دوڑتے اور خدمت کیلئے حاضر ہوتے ہیں اورتیری رحمت کے امّیدوار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں بیشک تیرا عذاب کافروں کو ملنے والا ہے۔
دُعائے تَراویح
سُبْحٰنَ ذِی الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوْتِ0 سُبْحٰنَ ذِی الْعِزَّۃِ وَالْعَظَمَۃِ وَالْہَیْبَۃِ وَالْقُدْرَۃِ وَالْکِبْرِیَاءِ وَالْجَبَرُوْتِ0 سُبْحٰنَ الْمَلِکِ الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَنَامُ وَلَا یَمُوْتُ0 سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّ بُّنَا وَرَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحِ0 اَللّٰہُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّار0 یَامُجِیْرُ یَامُجِیْرُ یَامُجِیْرُ0 بِرَحْمَتِکَ یَآ اَ رْحَمَ الرّٰحِمِیْنَ0
تَرجَمہ: اللہ پاک ہے ملک و ملکوت والا، پاک ہے،عزت و بزرگی اور جلال و قدرت اور بڑائی اورجبروت والا، پاک ہے بادشاہ جوزندہ ہے، جو نہ سوتا ہے، نہ مرتا ہے پاک مقدس ہے ہمارا ربّ اورربّ فرشتوں اور روح کا ،اے اللہ ! مجھے (جہنم کی) آگ سے نجات عطا فرما،اے نجات دینے والے!اے نجات دینے والے!اے نجات دینے والے!اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرما اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے
اذان
اللہُ اَ کْبَرُط اللہُ اَ کْبَرُط اللہُ اَ کْبَرُط اللہُ اَ کْبَرُط اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓ اِلٰـہَ اِلَّا اﷲُ ط اَشْھَدُ اَنْ لَّا ٓ اِلٰـہَ اِلَّا اﷲُ ط اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِط اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ ط حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ ط حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃِ ط حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ ط حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ ط اللہُ اَ کْبَرُ ط اللہُ اَ کْبَرُط لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اﷲُ ط
تَرجَمہ: اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے ۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں ۔میں گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ) اللہ کے رسول ہیں۔میں گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ) اللہ کے رسول ہیں ۔نماز پڑھنے کے لیے آؤ ! نماز پڑھنے کے لیے آؤ! نجات پانے کے لیے آؤ! نجات پانے کے لیے آؤ! اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے ۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں
فجر کی اذان میں حَیَّ عَلَی الْفَلاَح کے بعد
اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ
تَرجَمہ: نماز نیند سے بہتر ہے۔
اقامت میں حَیَّ عَلَی الْفَلاَح کے بعد
قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃ
تَرجَمہ: جماعت کھڑی ہوگئ۔
قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃ کا جواب
اَقَامَھَا اللہُ وَ اَدَامَھَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ
تَرجَمہ: اللہ پاک اس کو قائم رکھے جب تک آسما ن اورزمین ہیں
پہلی بار اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسولُ اللہ کا جواب (انگھوٹے چومنے سے پہلے)
صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ یارَسُوْلَ اللہ
تَرجَمہ: آپ پر دُرُود ہویارسول اللہ (صَلَّی اللہُ عَلَ یْہِ وَسَلَّمَ ) ۔
پہلی بار انگھوٹے چومنے کے بعد
اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ
تَرجَمہ: اے اللہ!میری سننے اور دیکھنے کی قُوّت سے مجھے نفع عطا فرما۔
دوسری بار اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسولُ اللہ کا جواب(انگھوٹے چومنے سے پہلے)
قُرَّۃُ عَیْنِیْ بِکَ یَارَسُوْلَ اﷲِ
تَرجَمہ: یا رسولَ اللہ ! ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ) آپ سے میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے
دوسری بار انگھوٹے چومنے کے بعد
اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ
تَرجَمہ: اے اللہ!میری سننے اور دیکھنے کی قُوّت سے مجھے نفع عطا فرما۔
حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ اور حَیَّ عَلَی الْفَلاَح کے جواب میں
لَاحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلَّابِاللہ
تَرجَمہ: گناہ سے بچنے کی تو فیق اور نیکی کرنے ک ی طاقت اللہ پاک ہی کی طر ف سے ملتی ہے۔
مَاشَآءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَأْ لَمْ یَکُن
جو اللہ!نے چاہاہو ا،جو نہیں چاہا نہ ہوا۔
تَرجَمہ: جو اللہ!نے چاہاہو ا،جو نہیں چاہا نہ ہو ا۔
اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ کاجواب
صَدَقْتَ وَبَرِرْتَ وَ بِالْحَقِّ نَطَقْتَ۔
تَرجَمہ: توسچا اورنیکو کار ہے اورتو نے حق کہا ہ ے۔
اذان کے بعد کی دعا
اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّا مَّۃِ وَالصَّلٰوۃِ الْقَائِمَۃِ اٰتِ سَیِّدَنَا مُحَمَّدَ نِا لْوَسِیلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَالدَّرَجَۃَ الرَّفِیْعَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَﻥ ا لَّذِیْ وَعَدْتَّہٗ وَارْزُقْنَا شَفَاعَتَہ‘ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ط اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ ط بِرَحْمَتِکَ یَآاَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
تَرجَمہ: اے اللہ! اے اس مکمل دعوت اور قائم ہونے والی نماز کے رب!تو ہمارے سردار حضرتِ محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کو وسیلہ یعنی جنّت میں ایک ایسی جگہ کہ جوصرف ایک ہی کو ملے گی اور فضیلت اور بہت بلنددرَجہ عطا فرما اور اُن کو مقامِ محمود یعنی گناہ گاروں کے گناہ مُعاف کرنے کی سفارش اور شفاعت والے درجے میں کھڑا کر جس کا تو نے اُن سے وعدہ کیا ہے۔
بالغ مَرد و عورَت کے جنازہ کی دُعا
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَ شَاھِدِنَا وَ غَائِبِنَا وَصَغِیْرِنَا وَکَبِیْرِنَا وَ ذَکَرِنَا وَ اُ نْثٰـنَا ط اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَ مَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَان
تَرجَمہ: الٰہی بخش دے ہمارے ہر زندہ کو اور ہما رے ہر فوت شدہ کواور ہمارے ہر حاضر کو اور ہمارے ہر غائب کو اور ہمارے ہر چھوٹے کواور ہمارے ہر بڑے کو اور ہمارے ہر مرد کو اور ہماری ہر عورت کوالٰہی تو ہم میں سے جس کو زندہ رکھے تو اس کو اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جس کو موت دے تو اس کو ایما ن پر موت دے۔
نابالغ لڑ کے کی دُعا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَآ اَجْرًاوَّذُخْرًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا شَافِعًا وَّمُشَفَّعًا ط
تَرجَمہ: الٰہی اس (لڑکے ) کو ہمارے لئے آگے پہن چ کر سامان کرنیوالا بنا دےاور اسکو ہمارے لئے اَجر(کا موجب) اور وقت پر کام آنیوالا بنا دے اور اسکو ہماری سفارش کر نیوالا بنا دے اور وہ جسکی سفارش منظور ہو جائے۔
نا با لغ لڑ کی کی د عا
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْھَا لَنَا فَرَطًا وَّاجْعَلْھَا لَنَآ اَجْرًاوَّذُخْرًا وَّاجْعَلْھَا لَنَا شَافِعَۃً وَّمُشَفَّعَۃً ط
تَرجَمہ: الٰہی اس (لڑکی ) کو ہمارے لئے آگے پہن چ کر سامان کرنیوالی بنا دےاور اسکو ہمارے لئے اجر(کی موجب) اور وقت پر کام آنیوالی بنا دے اور اسکو ہماری سفارش کر نیوالی بنا دے اور وہ جسکی سفارش منظور ہو جائے۔