(39) اللہ پاک میرے ساتھ ہے، اللہ پاک مجھے دیکھ رہا ہے:
امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ(رمضان شریف سے دو مہینے پہلے) رجب کے مہینے میں والد صاحب(یعنی مفتی نقی علی خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ) کو خواب میں دیکھا ،فرما رہے تھے: اَحمد رَضَا! آنے والے رمضان میں تم بیمار ہو جاؤگےاور بیماری زیادہ ہوگی تو روزہ نہ چھوڑنا ۔(اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ مزید فرماتے ہیں:) اللہ پاک کا شکر ہے کہ جب سے روزے فرض ہوئے کبھی نہیں چھوڑے، نہ سفر میں ، نہ بیماری میں، کسی حالت میں کوئی روزہ نہیں چھوڑا۔ (جیسا خواب میں آکر اللہ پاک کے ولی ، بہت بڑے مُفتی یعنی والد صاحب نے فرمایا تھا، ویسا ہی ہوا ) رمضان شریف میں بیمار ہوا اور بہت بیمار ہوا مگر اللہ پاک کے کرم سے روزے نہ چھوڑے۔ (ملفوظات اعلیٰ حضرت، ص413 مُلخصاً)
پیارے بچّو اور اچھی بچّیو!
اس حكايت( یعنی سچّے واقعے) سے معلوم ہوا کہ کہ نیک لوگ عبادت کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں اوربیماری میں بھی نماز اور روزہ وغیرہ نہیں چھوڑتے اورہم چھوٹی چھوٹی باتوں پر نماز، روزہ، تراویح وغیرہ چھوڑ دیتے ہیں۔ ہمیں بھی چاہیئےکہ ہم دل لگا کر اللہ پاک کی عبادت کریں۔ہاں! طبیعت زیادہ خراب ہو تو بچوں کو روزہ نہیں رکھنا چاہیئے۔
(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)