(53) دینی طلبہ(students) سے محبّت :
ایک نیک آدمی کہتے ہیں کہ ہم دین کا علم سیکھنےکےلیےغوثِ پاک سَیِّد عبدُالْقادِر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پاس گئےتو آپ نے اپنے مدرسے میں ہمیں رہنے کی جگہ دی اور ہمارا بہت خیال رکھتے تھے۔کبھی ایسا ہوتا کہ اپنے بیٹے حضرت یحییٰ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ہاتھ ہمارے لئے چراغ(lamp) بھیج دیتےتھےاور کبھی توآپ اپنے گھر سے ہمارے لئے کھانا بھیج دیتے تھے۔ (سیر ِاعلام النبلاء، 15/183)
پیارے بچّو اور اچھی بچّیو! پیارے بچّو اور اچھی بچّیو! اس واقعے سے معلوم ہوا کہ دین کاعلم سیکھنے والے طلبہ (students) سے بہت محبت کرنی چاہیئے۔ان طلبہ (students)سے محبت کرنا، علمِ دین سے محبت کرنا ہے۔رسولِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نےفرمایا:’’ ہر مسلمان پر علم کا حاصل کرنا فرض ہے۔‘‘(سنن ابن ماجۃ ،کتاب السنۃ ،الحدیث224، ص2491)
(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)