دن بھر دودھ نہ پیتے

(47)دن بھر دودھ نہ پیتے :

حضرت شیخ سیّدعبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ولادت (birth)رمضان کے پیارے مہینے میں ہوئی اور پہلے دن ہی سے روزہ رکھا۔ سحری سے لے کر افطاری تک آپ اپنی والدہ کا دودھ نہ پیتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی والدہ صاحبہ کہتی ہیں کہ'' جب میرا بیٹا عبدالقادر پیدا ہوا تو رمضان شریف میں دن کے وقت دودھ نہ پیتا تھا۔'' (بہجۃالاسرارومعدن الانوار،ص172)

پیارے بچّو اور اچھی بچّیو! اس سچّے واقعے سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملا کہ حضور غوث پاک شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ، اللہ پاک کے کرم سے ولی(holy man) بن کر پیدا ہوئےتھے ۔اسی لیے رمضان شریف کے مہینے میں آپ نے بچپن میں بھی روزہ رکھا، دوسری بات یہ بھی پتا چلی کہ بعض بزرگ ایسے بھی گزرے ہیں کہ اللہ پاک نے ان کے دل میں بچپن ہی سے رمضان شریف کا ادب(respect) ڈال دیا تھا، ہمیں بھی رمضان شریف کا ادب کرنا چاہیے۔

(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)