(52)غوثِ پاک کی نماز سے محبت :
ایک نیک آدمی کہتے ہیں: میں غوثِ پاک شیخ عبدُالقادر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پاس چالیس(40) سال رہا۔ میں نے دیکھا کہ آپ ہمیشہ عشا کے وُضو سے فجر کی نماز پڑھتے۔جب وُضو ٹوٹ جاتا تو فوراً وُضو کر کے دو رکعت(نفل نماز)پڑھ لیتے۔ رات کو عشا کی نماز پڑھ کر(عبادت وغیرہ کے لیے) اپنے کمرے میں چلے جاتے،کوئی اورآپ کے ساتھ نہیں ہوتا،فجر کی نماز کا وقت ہوتے ہی آپ کمرے سے باہر آجاتے۔(قلائد الجواھر،ص76)
پیارے بچّو اور اچھی بچّیو!
اس حكايت سے ہمیں یہ پیاری بات پتا چلی کہ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکونماز سےکتنی محبت تھی۔ہمیں بھی ہمیشہ پانچوں نمازیں پڑھنی ہیں اور فَرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نَفْل نمازوں کی بھی عادت بنانی چاہیئے۔
(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)