حضور غوث پاک اور قرآنِ پاک کی تلاوت

(58)حضور غوث پاک اور قرآنِ پاک کی تلاوت :

حضور غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: پندرہ سال تک میں عشا کی نماز پڑھنے کے بعد ایک پاؤں پر کھڑے ہو کر قرآنِ پاک کی تلاوت کرتا اس طرح کہ سامنے دیوار میں ایک کیل لگی ہوئی تھی ،اُس میں رسّی بندھی ہوتی اور دوسری طرف میرے پاؤں میں بندھی ہوتی کہ کہیں مجھے نیند نہ آجائے تو اس طرح فجر سے پہلے میں ایک مرتبہ قرآنِ پاک ختم کر لیتا۔ ایک رات میں سیڑھی سے اوپر اپنے کمرے میں آ رہا تھا کہ ، میرے دل نے کہا کہ آج تھوڑی دیر سو جاؤ پھر اُٹھ کر تلاوت کر لینا، جس وقت یہ بات دل میں آئی ، تو اسی وقت،اسی جگہ ایک پاؤں پر کھڑا ہو گیا اور قرآن پاک پڑھنا شروع کیا یہاں تک کہ سیڑھی پر ایک پاؤں پر کھڑے کھڑے پورا قرآن پاک پڑھ لیا۔(بہجۃالاسرار،ص۱۱۸)

پیارے بچّو اور اچھی بچّیو! اس واقعے سے معلوم ہوا کہ ہمارے غوث پاک قرآن پاک کی تلاوت سے بہت محبت فرماتے تھے۔ قرآن ِ پاک کی تلاوت کے بہت فائدے ہیں،اس سے دل کو سکون ملتا ہےاوراللہ پاک کی رحمت سے ایک حرف(مثلاً الف) کے بدلے دس نیکیاں ملتی ہیں، ہمیں بھی چاہیئے کہ روزانہ قرآن ِ پاک کی تلاوت کریں۔

(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)