(14) لکڑی تلوار بن گئی :
حضرت عَبْدُاللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی تلوار(sword) ایک جنگ میں ٹوٹ گئی تھی تو ان کو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ حضرت عَبْدُاللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی تلوار(sword) ایک جنگ میں ٹوٹ گئی تھی تو ان کو رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے ایک کھجور کی شاخ(branch) دے کر ارشاد فرمایا کہ ” تم اس سے لڑو“وہ لکڑی حضرت عبداللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کے ہاتھ میں آتے ہی ایک بہترین تلوار(sword) بن گئی۔ (مدارج النبوت ، قسم سوم ، 2/123ملخصاً)
پیارے بچّو اور اچھی بچّیو! اس حكايت( یعنی سچّے واقعے) سے ہمیں یہ پیاری بات پتا چلی کہ اللہ پاک نے اپنے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کو یہ طاقت دی ہے کہ وہ جو چاہیں، جیسا چاہیں کر سکتے ہیں۔
(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)