(31) نماز کی وجہ سے اونٹنی خود ہی گئی :
ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : میں نے ایک گاؤں والےکو مسجد کے دروازے پر آتا دیکھا، وہ اونٹنی سے اُترا اور اُونٹنی کو وہیں چھوڑ کر مسجد میں چلا گیا اورآرام سے نماز پڑھنے لگا ، پھر دُعا کرنے لگا ، جب وہ باہَر نکلا تو اونٹنی نہیں تھی تواُس نے اللہ پاک سےعرض کی : یااللہ ! میں نے تیری نماز پڑھ لی ! میری چیز(یعنی اُونٹنی )کہاں ہے ؟لوگ کہتے ہیں کہ : تھوڑی ہی دیر کے بعد ایک آدمی اونٹنی پر آیا اور اونٹنی اُس گاؤں والے کو دے کر چلا گیا ۔
پیارے بچّو اور اچھی بچّیو! اس حكايت سے یہ پیاری بات پتا چلی کہ نماز کی وجہ سے بڑے بڑے کام ہو جاتے ہیں۔
(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)