نماز کیسے پڑھنی ہے؟

بچّوں کی دو(2) رکعت والی نَمازپڑھنے کا طریقہ

1 (جو نَماز پڑھنی ہو اُس کی دل میں نیّت کرنا۔ مثلا: نیت کرتا ہوں میں، 2 رکعت فرض نَمازِ فجرکی پھر) کھڑے کھڑے کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور’’اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے پیٹ پرناف کے نیچے باندھ دیں۔)اسے قیام کہتے ہیں(
2 اب (پہلی رکعت میں سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ پڑھیں پھر اَ عُوْذُ بِاللہِ پھر بِسْمِ اللہِ پھر سورۃ الفاتحہ( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن) (سب مکمل) پڑھ لیجئے پھر کوئی چھوٹی سورت(مثلاً قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌ (پوری سورت) پڑھیں۔ نوٹ: نماز میں جو بھی پڑھنا ہےاِتنی آواز سے پڑھنا ہے کہ آپ کے کان سُن لیں۔مگر اتنی زیادہ آواز بھی نہ ہو کہ دوسرے لوگوں تک آواز جائے۔
3 پھر’’اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے جُھکنا اوراپنے گھٹنوں کو ہاتھوں سے پکڑ نا۔(اسے رکوع کہتے ہیں)
4 اب تین بار ’’سُبْحٰنَ رَبّیَ الْعَظِیْم ‘‘ پڑھ لیں۔(اسے یاد کرلیں)
5 پھر’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ ‘‘ کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہوجائیں اور اب سیدھے کھڑے ہوکر ’’اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد ‘‘ کہیں۔(اسے یاد کرلیں)
6 اب’’ اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے زمین کی طرف چلے جائیں۔
7 زمین پر جا کر سر اور ناک اچھی طرح زمین پر چپکا دیں۔(اسے سجدہ کہتے ہیں)
8 پاؤں کی سب انگلیاں ورنہ ہر پیر کی تین تین انگلیوں

(4) سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَ لَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ

(5) اَ عُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔

(6) بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔

کے ناخنوں کےنیچے والے گوشت کا حصّہ زمین پر چپکا دیں۔
9 اب ’’اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے بیٹھ جائیں اور مکمل بیٹھنے کے بعد’’ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ‘‘ پڑھ لیں۔ (اسے یاد کرلیں)
10 پھر’’اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے جُھکنا اوراپنے گھٹنوں کو ہاتھوں سے پکڑ نا۔(اسے رکوع کہتے ہیں)
11 پھر دوبارہ’’ اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے اسی طرح زمین کی طرف جائیں، جس طرح پہلے گئے تھے۔
12 اب تین بار ’’سُبْحٰنَ رَبّیَ الْاَعْلٰی ‘‘ پڑھ لیں۔
13 اب ’’اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہوجائیں۔
14 اب پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت پڑھنا (یعنی سورۃ الفاتحہ اور سورت پڑھنا، پھر گھٹنے پکڑنا(یعنی رکوع کرنا)، پھر’’ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ ‘‘ کہتے ہوئے سیدھا کھڑا ہونا، پھر اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد پڑھنا، پھر زمین پر جا کراچھی طرح سر اور ناک کو چپکانا اورپاؤں کی انگلیوں کےناخنوں کےنیچے والے گوشت کا حصّہ بھی زمین پر چپکا نا(یعنی سجدہ کرنا)، پھر بیٹھنا، پھر اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ پڑھنا ، پھر زمین پر اسی طرح جانا)۔
15 دو رکعت کے بعد اب کھڑے نہیں ہونگے بلکہ بیٹھے رہیں۔
16 اب اَلتَّحِیَّاتُ مکمل پڑھیں پھر درودِ پاک پھر دعا بھی پڑھیں۔(اسے یاد کرلیں)
17 اب سیدھی طرف گردن پھیر کر کہیں’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللہ ‘‘
18 پھر اُلٹی طرف گردن پھیر کر کہیں’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللہ ‘‘۔

اچھی بچّیو! مبارک ہو آپ کی بھی دو رکعت نماز مکمل ہوگئی

پیارے بچّو اور اچھی بچّیو!یہ بھی یاد کرلیں:

ہر نماز کی پہلی رکعت کے شروع میں پڑھیں:

سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَ تَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَ لَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ

اس کے بعد پڑھیں:

اَ عُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم

اس کے بعد پڑھیں:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم (اور ہر رکعت کے شروع میں بھی پڑھیں)

رکوع میں تین مرتبہ پڑھیں:

سُبْحٰنَ رَبّیَ الْعَظِیْم

رکوع سے سیدھا کھڑے ہوتے ہوئے پڑھیں :

سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ

رکوع سے سیدھا کھڑے ہو کر پڑھیں :

اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد

سجدے میں تین مرتبہ پڑھیں:

سُبْحٰنَ رَبّیَ الْاَعْلٰی

سجدے کے بعد بیٹھ کر پڑھیں:

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ

آخری رکعت میں اَلتَّحِیَّاتُ کے بعد پڑھیں:

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَاصَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِ نَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ط اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرٰھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

آخری رکعت میں اس کے بعد پڑھیں:

اَللّٰھُمَّ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ

پیارے بچّو اور اچھی بچّیو!

نماز میں چند چیزیں ایسی ہیں جن کو کرنا لازم ہےکہ بغیر ا ن کے نماز ہوتی ہی نہیں ،چندکام ایسے ہیں کہ اگر نماز میں کر لیے(مثلاً کسی سے بات کرنا، کھانا پینا وغیرہ تو ان سے) نماز ٹوٹ جاتی ہے۔اس طرح نماز کی بعض چیزیں ایسی ہیں کہ جان بوجھ کر چھوڑیں تو نماز دوبارہ پڑھنی پڑے گی(مثلاً رکوع میں یا رکوع سے کھڑے ہو کر یا سجدے میں یا سجدے کے بعد بیٹھنے میں اتنی دیر بھی نہ رُکنا کہ جتنی دیر میں ایک مرتبہ سُبْحٰنَ ِاللہِ کہا جاسکتا ہو۔یاد رہے! یہاں جو پڑھنے کا اوپر لکھا ہے، وہی پڑھنا ہے )،اسی طرح چند کام ایسے ہیں کہ وہ نماز میں کر لیے(مثلاً اپنے جسم یا کپڑوں کے ساتھ کھیلنا) تو نماز دوبارہ پڑھنی پڑے گی۔ ان کی تفصیل آپ کو نماز کی کتاب میں ملے گی۔

جواب دیجئے:

سوال) دو رکعت نماز کا مکمل طریقہ بیان کیجیے؟