گدھا کس طرح زندہ ہوا؟

(29)گدھا کس طرح زندہ ہوا؟

ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص اللہ پاک کی خوشی اور رضا کے لیے کسی جگہ جا رہا تھا راستے میں اُس کا گدھا(donkey) مر گیا، اُس نے وُضو کیا، دو رَکعت نماز ادا کی اور اللہ پاک سے عرض کی: ’’یا اللہ پاک ! میں تیری خوشی اور رضا کے لیے اپنے گھر سے دور جا رہا ہوں اور میں جانتا ہوں کہ تو مرنے والوں کو زندہ کرتا ہے اور قبر والوں کوقِیامت کے دن اُٹھائے گا، اے اللہ! آج کے دن مجھ پر رحم فرما اور میرے گدھے کو زندہ کر دے۔‘‘ (یہ کہنا تھا کہ) گدھا کا ن ہلاتا ہوا کھڑا ہوگیا۔ (دلائل النبوۃ ج6،ص48)

پیارے بچّو اور اچھی بچّیو! اس سچّے واقعے سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملا کہ اللہ پاک نمازی کی دعا قبول فرماتا ہے۔

(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)