کھجور خود آگئی

(9) کھجور خود آگئی:

ایک گاؤں میں رہنے والاحضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کے پاس آیا اور اس نے آپ سے پوچھا کہ مجھے یہ کیسے یقین ہو کہ آپ اللہ پاک کےنبی ہیں؟ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نےفرمایا کہ اس کھجور (dates)کے درخت پر جو کھجوریں ہیں اگر میں ان کو اپنے پاس بلاؤں اور وہ میرے پاس آ جائیں تو کیا تم میرے نبی ہونے پر ایمان لاؤ گے؟ اس نے کہا: ہاں بے شک میں آپ کوخدا کا رسول مان لوں گا۔ آپ نے کھجور وں کو بلایا تو وہ فوراً درخت سے اترآئیں اور آپ کے پاس آ گئیں پھر آپ نے حکم دیا تو وہ واپس جا کر درخت میں اپنی جگہ پر لگ گئیں۔ یہ دیکھ کر وہ گاؤں والا فوراً مسلمان ہوگیا۔ (ترمذی،کتاب المناقب،5/360،حدیث:3648۔سیرت مصطفٰے،ص773تا 774 مُلخصاً)

پیارے بچّو اور اچھی بچّیو! اس حکایت(سچے واقعے) سے ہمیں پتا چلا کہ اللہ پاک کے نبی کا حکم درخت بھی مانتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی نبی پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کے حکم پر عمل کیا کریں۔

(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)