قبر میں نماز

(30)قبر میں نماز :

ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فوت ہوگئے تو جب آپ کو دفن کیا جارہا تھا،اس دوران قبر میں ایک پتھر قبر کے اندر چلا گیا، لوگ پتھر اٹھانے کیلئے نیچے ہوئےتو یہ دیکھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ قَبْر میں کھڑے ہو کرنَماز پڑھ رہے ہیں ! آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے گھر والوں سے جب پوچھا گیا تو بیٹی نے بتایا کہ: والد صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ روزانہ دُعا کیا کرتے تھے: ’’یا اللہ ! اگرتُو کسی کو وفات کے بعد قَبْر میں نَماز پڑھنے کی اجازت دیتا ہے تو مجھے بھی نماز پڑھنے کی اجازت دینا۔‘‘ جب بھی لوگ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پیارے پیارے مزار کے قریب سے گزرتے تو قَبْر شریف سے قراٰن ِ پاک کی تلاوت کی آواز آرہی ہوتی۔(حِلیۃُ الاولیا ء ج2 ،ص362۔366 مُلتَقطاً )

پیارے بچّو اور اچھی بچّیو! اس حكايت( یعنی سچّے واقعے) سے معلوم ہوا کہ نیک لوگوں کو نماز سے بہت محبّت ہوتی ہے۔

(مدنی چینل دیکھتے رہیئے)