قیامت کے دن نماز کا سوال ہوگا

(1) کامیاب کون ہے؟

اللہ پاک کا فرمان:

ترجمہ:دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ، جنت والے ہی کامیاب ہیں ۔

(ترجمۂ کنزالعرفان) (پ۲۸، الحشر: ٢٠)


(2) انسان کو اللہ پاک نے کیوں پیدا فرمایا؟

اللہ پاک کا ارشاد:

ترجمہ: اور میں نے جنّ اور آدمی اسی لئے بنائے کہ میری عبادت کریں۔

(ترجمۂ کنزالعرفان) (پ۲۸، الحشر: ٢٠)


(3) نیک کام کرنے والوں کو کیا ملتا ہے؟

اللہ پاک کا ارشاد:

ترجمہ: اللہ نے ایمان والوں اور اچھے عمل کرنے والوں سے وعدہ فرمایا ہے کہ ان کے لئے بخشش(معافی) اور بڑا ثواب ہے۔

(ترجمۂ کنز العرفان) (پ۶، المائدۃ: ۹)

ہمارے آخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: سب سے پہلے قیامت کے دن بندے سے نماز کا حساب لیا جائے گا، اگر یہ درست ہوئی تو باقی اعمال بھی ٹھیک رہیں گے ۔

( معجم الاوسط، باب الالف، من اسمہ: احمد، ۱/۵۰۴، الحدیث: ۱۸۵۹)

(1) اس تحریر میں بالکل شروع کی باتیں ہیں، اس کے علاوہ بھی بہت اہم اہم باتیں ہیں جن کی تفصیل (detail)کے لیے نماز کی کتاب دیکھیں۔


آئیں نماز کی طرف

ہمارے آخری نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جنّت کی چابی نماز ہے اور نماز کی چابی پاکی ہے۔

(مسند احمد، مسند جابر بن عبد اللّٰہ، ۵/۱۰۳، حدیث: ۱۴۶۶۸)