ایک اہم بات:
ہر نماز سے پہلے وضو ہونا ضروری ہے۔
1 | 3 مرتبہ پورے منہ میں پانی گھما کر کُلّی کرنا |
---|---|
2 | 3 مرتبہ سونگھ کر ناک کے نرم حصّے تک پانی چڑھانا (مگر کہ پانی دماغ تک نہیں چڑھانا) |
3 | 3 مرتبہ پورا چہرہ دھونا |
4 | 3 مرتبہ کہنیوں کے اوپر تک دونوں ہاتھ اچھی طرح دھونا |
5 | تازہ پانی سےہاتھ گیلاکر کے،جسم پر کہیں لگائے بغیر پورے سر پر لگانا |
6 | ٹخنوں کے اوپر تک دونوں پاؤں 3 مرتبہ اچھی طرح دھونا |
یاد رہے کہ
یہ آپ کا پہلا وضو ہے،اس میں آسانی کے لیے ہم نے کچھ چیزیں چھوڑی ہیں جن کی تفصیل آپ کو نماز کی کتاب میں ملےگی۔
مزید یہ بھی یاد رہے کہ:
وضو میں بعض چیزیں ایسی ہیں جن کو کرنا لازم ہےکہ بغیر ا ن کے وضو نہیں ہوتا ، بعض چیزیں ایسی ہیں جو وضو توڑ دیتی ہیں(مثلاً پشاب وغیرہ کرنا،پیچھے سے ہوا نکلنا، خون نکلنا وغیرہ)۔ ان سب باتوں کی تفصیل آپ کو نماز کی کتاب سے ملے گی۔
جواب دیجئے:
وضو کرنے کا مکمل طریقہ بیان کیجیے؟