پانچ نمازیں:
ایک دن رات میں پانچ (5)نمازیں ہیں۔(۱)فجر(سورج نکلنے (sunrise)سے پہلے)(۲)ظہر(دوپہر میں)(۳)عصر(شام میں) (۴)مغرب(سورج ڈوبنے(sunset) کے بعد)(۵)عشاء(رات میں) نوٹ: نماز کا وقت ، نماز calendar سے دیکھا جاسکتا ہے۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ اور prayers app (موبائل)سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پانچ نمازوں کی تفصیل:
ایک وقت کی نماز میں مُختلف قسم کی رکعات ہوتی ہیں یعنی کچھ فرض ،کچھ واجب،کچھ سنتیں جن کی تفصیل یہ ہے۔
1 | فجر | 2 سنت اور2 فرض |
---|---|---|
2 | ظہر | 4 سنت،4 فرض اور2سنت |
3 | عصر | 4 فرض |
4 | مغرب | 3 فرض اور2سنت |
5 | عشاء | 4فرض ،2سنت اور 3 وتر |
نوٹ:
ان کے علاوہ بھی نمازوں میں کچھ رکعتیں نوافل وغیرہ ہوتے ہیں ،ان تمام کی تفصیل آپ نماز کی کتاب میں پڑھیں گے۔
نمازسے پہلےیہ چیزیں لازمی دیکھ لیں:
(ا)وضو ، غسل ہو اور جسم و کپڑے پاک وصاف ہوں(۲)مکمل کپڑے پہنے ہوئے ہوں(بچیاں اچھی طرح دوپٹہ پہن کر نماز پڑھیں)(۳)منہ قبلے(یعنی کعبہ شریف )کی طرف ہو(۴)جو نماز پڑھنی ہے، اس کا وقت ہو(۵)جو نماز پڑھنی ہے تودل میں مکمل طور پر یہ بات ہو کہ میں یہ نماز پڑھ رہا ہوں۔
پیارے بچّو اور اچھی بچّیو!
اس کی تفصیل نما ز کی کتاب میں ہے۔
جواب دیجئے:
دن رات میں کتنی نمازیں ہوتی ہیں؟اور ان کے نام کیا کیا ہیں؟
نماز سے پہلے کیا چیزیں دیکھ لینی چاہیں؟