پیارے بچّو!
بچے جب سات سال کے ہوجائیں تو اپنے ابو کے ساتھ مسجد جا کر امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھیں۔ مگر بڑوں کی لائن میں نماز نہیں پڑھیں گے بلکہ سب بچے پیچھے ایک لائن میں نماز پڑھیں گے۔
یاد رہے:
جب ہم مسجد میں آئیں گے تو دوڑنا نہیں ہے، ہنسنا نہیں ہے، شور نہیں کرنا ،باتیں بھی نہیں کرنی ہیں اور نماز میں شرارتیں بھی نہیں کرنی۔ تلاوت ، درود شریف وغیرہ پڑھنا ہو تو اتنی آواز سے پڑھیں جس سے کسی کو تکلیف نہ ہو۔
اچھی بچّیو!
بچیاں گھر میں نمازیں اکیلے ہی پڑھیں گی یعنی امام کے پیچھے نہیں پڑھیں گی۔
پیارے بچّو اور اچھی بچّیو!
نماز میں دو چیزیں ہیں۔(۱) نماز میں کیا پڑھنا ہے؟(۲) نماز کیسے پڑھنی ہے؟
نماز میں کیا پڑھنا ہے؟
یوں تو نماز میں پڑھنے والی بہت سی چیزیں ہیں مگر5چیزیں ایسی ہیں جنہیں پڑھنا لازمی ہے ۔
پیارے بچّو اور اچھی بچّیو!پہلے یہ یاد کرلیں:
1) تکبیر یعنی اَللہُ اَکْبَر (یہ نماز شروع کرتے وقت پڑھنا ضروری ہے اور نماز کے اندر بھی پڑھنا ہوتا ہے)
2) سورۃ الفاتحہ یعنی قرآنِ پاک کی پہلی سورت(جو کہ قرآنِ پاک کے شروع میں ہے)
3) سورۃ الفاتحہ کے بعد کچھ پڑھنا ضروری ہے(اس میں تفصیل ہے)۔ مثال کے طور پر ہم قرآنِ پاک کی یہ سورت پڑھیں گے(جو کہ قرآنِ پاک کے آخر میں ہے):
قُلْ ہُوَ اللہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ اَللہُ الصَّمَدُ ۚ﴿۲﴾ لَمْ یَلِدْ ۬ۙ وَ لَمْ یُوۡلَدْ ۙ﴿۳﴾ وَ لَمْ یَکُنۡ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ٪﴿۴﴾
4) اَلتَّحِیَّاتُ یعنی ہر دو رکعت کے بعد یہ دُعا پڑھنی ہوتی ہے(رکعت کیا ہوتی ہے، یہ آگے آرہا ہے)
5) نماز ختم کرتے وقت : السَّلام کہنا(ہم اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللہ مکمل کہیں گے)
نوٹ:
قرآنِ پاک اور دیگر چیزیں(یعنی عربی دعائیں وغیرہ) صحیح پڑھنا ہوتی ہیں، وہ کسی قاری یا اچھے استاد صاحب سے پڑھی جائیں گی۔
اس کے لیے Madrasa tul Madina
جواب دیجئے:
بچے کہاں نماز پڑھیں گے اور بچیاں کہاں نماز پڑھیں گی؟
نماز پڑھنے سے پہلے کم از کم کیا کیا چیزیں یاد کر لینی چاہیں؟