ایک دن کی جونمازیں آپ کو بتائی گئی ہیں وہ2،3 اور4رکعت والی نمازیں ہیں۔
2رکعت والی نماز کا طریقہ بیان ہوگیا، اب 4 رکعت والی نماز کا طریقہ بیان کیا جا رہا ہے۔
چار(4) رکعت والی فرض نَمازپڑھنے کا طریقہ
1 / 15 | پوائنٹ نمبر(point number)01سے15تک دو رکعت والی نماز کا طریقہ مگر 4رکعت والی نماز میں دو رکعت والی نماز کی طرح سلام نہیں پھیرنا،صرف ا َلتَّحِیَّاتُ تک پڑھنا ہے(ا َلتَّحِیَّاتُ پوری پڑھنی ہے مگر درود شریف اور دعا نہیں پڑھنی)۔ |
---|---|
16 | اب ’’اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہوجائیں۔ |
17 | اب دو رکعتوں کی طرح تیسری اور چوتھی رکعت پڑھیں(ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور چھوٹی سورت پڑھیں)، رکوع اور سجدے کریں۔ |
18 | اب چوتھی رکعت میں دوسری رکعت کی طرح بیٹھ جائیں۔ |
19 | اب اَلتَّحِیَّاتُ مکمل پڑھیں پھر درودِ پاک پھر دعا بھی پڑھیں۔ |
20 | اس کے بعد سیدھی طرف گردن پھیر کر کہیں’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللہ ‘‘ |
21 | پھر اُلٹی طرف گردن پھیر کر کہیں’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللہ ‘‘۔ |
تین(3) رکعت والی نماز
تین(3) رکعت فرض (نمازِ مغرب)پڑھنے کا طریقہ
1 / 15 | پوائنٹ نمبر(point number)01سے15تک دو رکعت والی نماز کا طریقہ مگر 3رکعت والی نماز میں دو رکعت والی نماز کی طرح سلام نہیں پھیرنا،صرف ا َلتَّحِیَّاتُ تک پڑھنا ہے( ا َلتَّحِیَّاتُ پوری پڑھنی ہے مگر درود شریف اور دعا نہیں پڑھنی)۔ |
---|---|
16 | اب ’’اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہوجائیں۔ |
17 | اب دوسری رکعت کی طرح تیسری رکعت پڑھیں(اس میں بھی سورۃ الفاتحہ اور چھوٹی سورت پڑھیں)، رکوع اور سجدے بھی کریں۔ |
18 | اب تیسری رکعت میں دوسری رکعت کی طرح بیٹھ جائیں۔ |
19 | اب اَلتَّحِیَّاتُ مکمل پڑھیں پھر درودِ پاک پھر دعا بھی پڑھیں۔ |
20 | اب سیدھی طرف گردن پھیر کر کہیں ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللہ ‘‘ |
21 | پھر اُلٹی طرف گردن پھیر کر کہیں’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ اللہ ‘‘۔ |
1 / 15 | پوائنٹ نمبر(point number)01سے15تک دو رکعت والی نماز کا طریقہ مگر 3رکعت والی نماز میں دو رکعت والی نماز کی طرح سلام نہیں پھیرنا، صرف ا َلتَّحِیَّاتُ تک پڑھنا ہے( ا َلتَّحِیَّاتُ پوری پڑھنی ہے)۔ |
---|---|
16 | اب ’’اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے سیدھے کھڑے ہوجائیں۔ |
17 | اب دوسری رکعت کی طرح تیسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور دوسری سورت پڑھیں۔ |
18 | پھر ہاتھ اٹھائیں اور’’اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے باندھ دیں۔ |
19 | اب دعائےقنوت پڑھیں گے، اگردعائے قنوت یاد نہ ہوتو’’اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ ‘‘ کہیں(کم از کم اس لفظ کو یاد کرلیں) |
20 | پھر’’اللّٰہُ اَکْبَر ‘‘ کہتے ہوئے رکوع میں جائیں اور بقیہ نماز مکمل کر لیں |
پیارے بچّو اور اچھی بچّیو!
مبارک ہو آپ کی پورے دن کی نمازیں مکمل ہوگئیں
بچّو ں اور بچّیوں کی نماز کا فرق
بچّو ں اور بچّیوں کے وضو، غسل،نماز کی رکعتوں اورنماز میں پڑھی جانے والی چیزوں میں فرق(difference) نہیں ہےلیکن چند باتوں میں فرق ہے۔
1) بچّیوں کو امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی ہوتی۔
2) بچّیوں کو نماز میں صرف مُنہ ، دونوں ہتھيلياں اور دونوں پاؤں کے علاوہ سارا جسم (مثلاً کان، گلا، ہاتھ ،(پاؤں سے اوپر کا)ٹخنہ(بھی) وغیرہ)چُھپانا ہوتا ہے۔
3) کچھ فرق نماز کے طریقے میں بیان کر دیے ہیں۔
بچّو ں نے امام کے پیچھے نماز پڑھنی ہوتی ہے
1) امام صاحب کے پیچھے کسی بھی رکعت میں ہم اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور دوسری سورت نہیں پڑھیں گے۔ہمیں امام کی آواز آئے یا نہ آئے ، خاموش کھڑے رہیں گے۔اس کے علاوہ سب تسبیحات (رکوع اور سجدے وغیرہ کی) اور ا َلتَّحِیَّاتُ ، درود شریف ،دعا پڑھیں گے ۔
2) اگرہم نے ا َلتَّحِیَّاتُ مکمل نہیں پڑھی اور اِمام صاحب نے سلام پھیر دیا تب بھی ہم ا َلتَّحِیَّاتُ مکمل کرنے کے بعد سلام پھیریں گے۔
جواب دیجئے:
سوال) تین اور چار رکعت نماز کا مکمل طریقہ بیان کیجیے؟