ایک اہم بات:
نماز میں کپڑے پاک ہونا ضروری ہے۔
کپڑوں پر کسی قسم کی ناپاکی ہو خواہ وہ گاڑھی(solid) ناپاکی ہو،جیسے پاخانہ(stool) وغیرہ یا پتلی (liquid) ناپاکی ہو، جیسے پیشاب(urine) وغیرہ۔ دونوں صورتوں میں ٹوٹی کے نیچے کر کے کپڑا اِتنا دھوئیے کہ گندَگی کا رنگ، بدبو وغیرہ ختم ہوجائے اور یہ یقین ہو جائے کہ ناپاکی دھل گئی، اب کپڑا پاک ہو گیا۔مزید تفصیل (detail)کے لیے نماز کی کتاب پڑھ لیں۔
نماز کے حوالے سے اہم بات :
سات سال کے بچّو ں کو پانچوں نمازیں مسجد میں امام کے پیچھے پڑھنی چاہیے(لیکن مسجد اور نماز کا ادب پہلے سیکھ لیں کہ جب ہم مسجد میں آئیں گے تو دوڑنا نہیں ہے، ہنسنا نہیں ہے، شور نہیں کرنا ،باتیں بھی نہیں کرنی ہیں اور نماز میں شرارتیں بھی نہیں کرنی) اسی طرح جمعہ کے دن نمازِ جمعہ امام کے پیچھے پڑھنی چاہیے اور اس سے پہلے خاموشی کے ساتھ امام صاحب کا خطبہ(جو عربی میں وہ کھڑے ہو کر پڑھتے ہیں) سننا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ سال میں دوعید کی نمازیں اور رمضان میں تراویح کی نماز ہوتی ہے۔ ان سب باتوں کی تفصیل آپ کو نماز کی کتاب سے ملے گی۔
نوٹ :
بچّیوں کو نہ جمعہ پڑھنا ہوتا ہے نہ عید البتہ تراویح کی نماز وہ اکیلے (alone) ہی گھر پر پڑھیں گی۔
جواب دیجئے:
سوال) کپڑے پاک کرنے کا مکمل طریقہ بیان کیجیے؟