غسل کا طریقہ

غسل(یعنی نہانے) میں یہ تین کام لازمی کرنے ہوتے ہیں

(1)کلی کرنا

کلی کا طریقہ یہ ہے کہ ہونٹوں کے اندر سے لے کر حَلْق کے شروع ہونےتک ، منہ کے ہرحصّےاور ہرجگہ پانی پہنچ جائے۔


(2)ناک میں پانی چڑھانا

ناک میں اس طرح پانی چڑھانا ہے کہ نرم جگہ یعنی جہاں سے سخت ہڈی شُروع ہوتی ہے،وہاں تک پانی پہنچ جائے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ پانی کوسُونگھ کر اُوپرکھینچئے۔لیکن اتنا نہ سونگھئے کہ دماغ تک چلا جائے۔


(3)تمام ظاہری بدن پر پانی بہانا

سَرکے بالوں سے لے کرپاؤں کے نیچے تک جِسم کے ہر ہرحصّے پرپانی چلا گیا، وہاں سے پانی گزر جائے ۔

پیارے بچّو اور اچھی بچّیو!

یہ تین چیزیں غسل کے فرض(اور ضروری) ہیں۔ اس کے علاوہ غسل میں کچھ سنّتیں وغیرہ بھی ہوتی ہیں ، یہ آپ کو نماز کی کتاب سے پتاچلیں گی۔ غسل کر لیا تو وضو بھی ہوگیا۔ہاں! وضوختم کرنے والی کوئی بات پائی جائے گی تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

جواب دیجئے:

یغسل( یعنی نہانے) میں کون کون سے کام ضروری ہیں؟

اگر غسل کر لیا تو کیا وضو ہو جائے گا؟