جب چھینک آئے تو سر جُھکا کر مُنہ چُھپا لیجیے اور آواز ہلکی رکھیے۔
چھینک آنے پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بُلند آواز سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ (یعنی تمام تعریفیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لیے ہیں) کہیے۔
سُننے والا جواب میں یَرْحَمُكَ اللّٰہ (یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ پر رحم فرمائے) کہے۔
پھر چھینکنے والا یَغْفِرُاللہُ لَنَا وَلَکُمْ کہے (یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری اور آپ کی مغفرت فرمائے) سُننے والے کو چاہیے کہ اٰمین کہہ لے۔
اگر کافر کو چھینک آئی اور اس نے ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ‘‘ کہا تو جواب میں یَھْدِیْکَ اللہ ( یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھے ہدایت دے) کہنا چاہیے۔
خُطبے کے دوران اور نماز پڑھتے وقت کسی کی چھینک کا جواب نہیں دینا چاہیے۔