کھانے کی سنتیں

کھانے سے پہلے اچھی طرح ہاتھ دھو کر کُلّی کر لیجئے۔ اسے کھانے کا وُضو بھی کہتے ہیں۔
زمین پر دسترخوان بچھا کر، جوتے اُتار کر بیٹھ جائیے۔
بیٹھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اُلٹا پاؤں بچھا کر سیدھا کھڑا رکھئے یا دو زانو بیٹھ جائیے۔
کھانے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر یہ دُعا پڑھ لیجیے:
بِسْمِ اللّٰہِ وَ عَلٰی بَرَ کَۃِ اللّٰہِ
اگر کھانے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہِ پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پر بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہٗ واٰخِرہٗ پڑھ لیجئے۔
سیدھے ہاتھ سے چھوٹا نوالہ بنا کراپنی طرف سے کھائیے۔
کوئی نوالہ یا چاول کا دانہ دسترخوان پر گر جائے تو اُٹھا کر کھا لیجئے۔
برتن کو خوب صاف کرکے اُنگلیاں بھی چاٹ لیجئے۔
کھانے کے بعد یہ دُعا پڑھیے:
اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَاوَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِیْنَ
آخر میں اچھی طرح ہاتھ دھو کر کُلّی کرلیجئے۔