سونے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر بستر جھاڑ لیجئے ۔
سونے سے پہلے یہ دُعا پڑھ لیجیے: اَللّٰھُمَّ بِا سْمِکَ اَمُوْ تُ وَاَحْیٰی
سیدھا ہاتھ سیدھے گال کے نیچے رکھ کر قبلے کی طرف مُنھ کرکے لیٹیے۔
اُلٹا یعنی پیٹ کے بل سونا اللہ عَزَّوَجَلَّ کو پسند نہیں اس لیے اُلٹا نہیں سونا چاہیے۔
قرآن مجید یا دیگر کتابوں کی طرف پاؤں نہ پھیلائیے۔
اسی طرح قبلے کی طرف پاؤں پھیلا کر نہ سوئیں۔
جاگنے کے بعد یہ دُعا پڑھ لیجیے: اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَمَا اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ